پنڈی گھیب(یواین پی) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سرِ عام کی ٹیم پر حملہ آذادیِ صحافت پر
حملہ ہے۔ایس ۔پی کی ایماء پر آئی۔ایس۔آئی کا سرِ عام کی ٹیم کے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنا کر نا معلوم مقام پر نذر بند کرنا آئین اور قانون کے محافظین کے منہ پر تمانچہ ہے۔سرِ عام کی ٹیم کے کمپئیر اور معروف صحافی سید اقرار الحسن کا کردار سپہ سالارِ وطن اور مجاہد کا سا ہے۔سرِ عام کی ساری ٹیم کی قربانیاں حقیقی صحافت کا اثاثہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف ادیب،صحافی،سماجی کارکن اور جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی و صدر ایس۔اے۔صہبائی نے سرِ عام کی ٹیم پر حملہ کرنے والے قانون کے محافظوں کے روپ میں چھپے ہوئے بھیڑیوں کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف،وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،ائی جی سندھ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے واقعہ کی تحقیقات کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے سرِ عام کی ٹیم کے کیمرہ مین کو فوری طور پر بازیاب کرانے اور ایس ۔پی سمیت واقعہ کے ذمہ دار تمام سرکاری پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ایس۔اے۔صہبائی نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر تمام صحافتی تنظیموں کے عہدیداران و ممبران سے اپنے اپنے شہروں اور علاقوں میں سرِ عام کی ٹیم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتیجاجی ریلیاں اور جلوس منعقد کرنے کی اپیل کی ہے۔