ملاوٹ مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسروہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 499)      No Comments

8-9-2015 DCO
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ملاوٹ مافیا کسی رعایت کا مستحق نہیں انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف عوام بھی اپنا اخلاقی فرض پورا کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں انسداد ملاوٹ مہم کے جائزہ کے لیے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق علی ڈوگر ، اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، اسسٹنٹ کمشنر ز کامران خان ، سیف اللہ ساجد، ریاض احمد ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی اور دیگر افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے انسداد ملاوٹ مہم میں افسران کی کارکردگی کو سراہا اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع وہاڑی میں انسداد ملاوٹ مہم کے دوران 17مقدمات درج کرائے گئے 74دکانداروں کو 3لاکھ39ہارروپے جرمانہ کیا گیا اور مختلف کارروائیوں میں زائد المیعاد، غیر معیاری یا جعلی 152پراڈکٹس برآمد کی گئیں غیر معیاری یا جعلی پراڈکٹس کی برآمدگی پر 12مقامات کو سیل کیا گیا ہے

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes