امریکی سفارت خانے نے سب سے پہلے اپنی ویب سائٹ اردو میں منتقل کرنے کا افتتاح کر دیا

Published on September 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

022
اسلام آباد(یو این پی)پاکستان میں سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد سب سے پہلے امریکی سفارت خانے نے اپنی ویب سائیٹ اردومیں منتقل کرنے کا افتتاح کر دیا۔تفصیلات کےمطابق پاکستان میں متعین امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں واقع سفارت خانے اور کراچی پشاور اور لاہور میں موجود قونصل خانوں کی اردو ویب سائٹس کا افتتاح کیا۔جس پر پاکستان میں موجود امریکی سفیر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ اب پاکستان بھر میں اردو سمجھنے والے افراد ان کی ویب سائٹس کے ذریعے امریکی حکومت کے  زیر انتظام جاری منصوبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کر سکیں گے۔امریکی سفیر رچرڈ اولسن کا کہنا تھا کہ امریکی ویزا اور دیگر تبادلہ پروگرام کیلئے درخواست دینے کے خواہش مند افراد کیلئے بھی یہ سہولت انتہائی معاون ثابت ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog