کراچی :دودھ کی قیمت میں من مانا اضافہ واپس لے لیا گیا

Published on September 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 518)      No Comments

555
کراچی (یو این پی) شہری حکومت کے حرکت میں آنے کے بعد منافع خوروں نے دودھ کی قیمتوں میں کیا جانے والا بلاجواز اضافہ واپس لے لیا، پاکستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے جیل نہیں جانا، قیمت میں اضافہ واپس لیتے ہیں۔پاکستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن نے پیداوار میں کمی کو جواز بنا کر دودھ کی قیمت میں ازخود دس روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا تھا، تاہم کمشنر کراچی شعیب صدیقی نے اضافے کو سختی سے منع کرتے ہوئے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر گڈاپ نے منافع خقوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کرتے ہوئے ناگوری سوسائٹی میں چھاپہ مار کر مہنگا دودھ کرنے والے ڈیری فارم ایسوسی ایشن کے نو عہدیداروں کو گرفتار کرلیا، جن پر پچاس پچاس ہزار جرمانہ اور چھ ماہ قید کی سزا دی گئی۔ منافع خوروں اور حکومتی رٹ چیلنج کرنے پر گرفتاریوں سے خوفزدہ ہوکر پاکستان ڈیری فارم ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمت میں کیا جانے والا حالیہ اضافہ واپس لے لیا، جس کے بعد مختلف علاقوں میں دودھ کی قیمت چوہتر سے چوراسی روپے فی لیٹر پر آگئی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题