اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن سب کو ساتھ لے کرچلنا چاہتی ہے۔ لیکن آصف علی زرداری کا بیان سن کر حیرانی ہوئی۔مفاہمت کی پالیسی پر کار بند رہیں گے۔وزیراعظم نوازشریف نے آصف زرداری کے بیان پر حیرت کا اظہار کردیا اور بولے کہ مسلم لیگ نون سب کو عزت دیتی ہے، آصف علی زرداری نے جو کہا اس پر حیرانگی ہوئی۔ مفاہمت کی پالیسی پر کار بند رہیں گے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ن سندھ کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگی کارکن جوابی کارروائیوں کے بجائے پارٹی کارکردگی بہتر بنائیں۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی آپریشن کسی تنظیم کے خلاف نہیں ہے۔ یہ صرف دہشت گردوں اورمجرموں کے خلاف ہے۔ اسے کوئی سیاسی رنگ نہ دیا جائے، کراچی آپریشن پرکوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔امن قائم کر کے دم لیں گے۔اجلاس کے دوران صوبائی قیادت نے وزیراعظم نواز شریف کو دورہ سندھ کی دعوت بھی دی۔