مشرق وسطیٰ کے مغربی علاقوں میں گردوغبار کے طوفان

Published on September 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 374)      No Comments

4444قبرص(یو این پی)مشرق وسطیٰ کے مغربی علاقوں میں گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے درجنوں افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ حکام نے احتیاطی تدابیر کی وارننگ جاری کی ہے۔ شام کے کئی علاقوں میں پیر سے شروع ہونے والا طوفان منگل کو ملک کے دیگر کئی علاقوں میں پھیل کیا۔ گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے اسرائیل، لبنان، ترکی اور قبرص کے بعض علاقے بھی متاثر ہوئے ہیں۔ شام میں لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماسک کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں لبنان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق طوفان کے نتیجے میں ایک عمر رسیدہ شخص سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے 80 افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ شامی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے صوبہ ادلیب اور حما میں باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن روکنا پڑا ہے۔ شامی حکومت کے حامی ایک اخبار الوطن کے مطابق طوفان کی وجہ سے جنگی ہیلی کاپٹر پرواز نہیں کر سکے ہیں۔ لبنان کا دارالحکومت بیروت بھی طوفان سے متاثر ہوا طوفان کی وجہ سے ملک کے مشرقی علاقوں سے ریت اڑ کر تمام خطے کو متاثر کر رہی ہے اور یہ صورتحال رواں ہفتے کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے۔ اسرائیل کی وزارتِ ماحولیات کی جانب سے جاری کیے جانے والے ہدایت نامے میں عمر رسیدہ افراد، دل اور سانس کے مریض، نوجوانوں اور حاملہ خواتین سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ قبرص میں بھی دس افراد کو سانس لینے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes