پشاور(یو این پی)خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا ۔ شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ۔خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شہروں پشاور ، چترال ، لوئردیر ، مینگورہ ، غذر اور شانگلہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش افغانستان تھا اور شدت پانچ اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی ۔زلزلےکی گہرائی ترانوے کلومیٹر زیرزمین ریکارڈ کی گئی ۔