کراچی ( یواین پی)عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے اتوار 13 ستمبرکو 3بجے دن بلال چورنگی سے کاروان غیرت کے عافیہ رہائی ریلی نکالی جائے گی جو عوامی کالونی، سنگر چورنگی، کورنگی نمبر 5 ، کورنگی نمبر ڈھائی ، ویٹا چورنگی، گلزار کالونی سے بلال کالونی پختونخواہ چوک کورنگی انڈسٹریل ایریا میں اختتام پذیر ہوگی جہاں عافیہ مومنٹ کی رہنما ڈاکٹرفوزیہ صدیقی و دیگر سماجی و سیاسی رہنما خطاب کریں گے۔ عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عافیہ رہائی ریلی کی تیاری کے سلسلے میں کورنگی ٹاؤن میں بینر آویزاں کردیئے گئے ہیں اور عافیہ موومنٹ کے رضاکار گھرگھر ہینڈبل تقسیم کرکے لوگوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ عافیہ موومنٹ کے ترجمان نے تمام دینی، سماجی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں و کارکنان اور عوام سے ’’عافیہ رہائی ریلی‘‘ میں شرکت کی اپیل کی