کراچی…کراچی میں نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں ناجائز اضافے پر والدین کے احتجاج کے بعد محکمہ تعلیم نے تین اسکولوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔نجی اسکولوں کی جانب سے فیس بڑھانے پر والدین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے تین نجی اسکولوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فیس بڑھانے کی وجوہات طلب کرلی ہیں۔