طوفانی بارش کے باعث مکہ مکرمہ میں صفا اور مروہ کے درمیان تعمیراتی کرین گر گئی، 52 حاجی شہید
Published on September 11, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 1,245) No Comments
مکہ مکرمہ (یواین پی) سعودی عرب میں طوفانی بارشوں کے باعث مسجد حرام میں تعمیراتی کام کے دوران کرین گرنے کے باعث 52 سے زائد حاجی شہید ہو گئے ہیں جبکہ 100 سے زائد حاجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ طوفانی بارش اور تیز ہوا کے باعث مسحد حرام کے قریب صفا اور مروہ پہاڑوں کے درمیان تعمیراتی کام میں مصروف کرین کے گرنے سےپیش آیا جس کے نتیجے میں 52 سے زائد حاجی شہید جبکہ 100 سے زائد حاجی زخمی ہوئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کئی حاجی ملبے تلے بھی دب چکے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 126
Related
Free WordPress Themes