وفاقی ایجنسیاں خود کو ایسی دلدل میں نہ پھنسائیں ،زرداری

Published on September 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

444
کراچی(یواین پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی علی نوازشاہ کو سزا پر سابق صدر آصف علی زرداری وفاقی ایجنسیوں پربرس پڑے، کہا وفاقی ایجنسیاں خود کو ایسی دلدل میں نہ پھنسائیں جہاں سے واپسی مشکل ہو،پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو سزا نے آصف علی زرداری کو پھر بھڑکا دیا،سابق صدر نے اپنے بیان میں علی نوازشاہ کو نیب عدالت سے سزا پر سخت تحفظات کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ علی نوازشاہ کو دی گئی سزا سیاسی انتقام کیلئے عدالتی طریقہ کار کی بدترین مثال ہے،آصف زرداری نے ساتھ ہی ایک بار پھر حکومت کو وارننگ دے ڈالی،کہا اگر اسی طرح عدالتی نظام کو استعمال کر کے سیاسی مخالفین کو سزائیں دلوائی گئیں تو پھر بات بہت دورتک جائے گی،ان کا مزیدکہنا تھا کہ علی نواز شاہ کو سزا دینے سے یہ بات ثابت ہو گئی کہ وفاقی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题