نندی پور پاور پراجیکٹ کا فنانشل آڈٹ ہوگا : عابد شیرعلی

Published on September 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 349)      No Comments

111
ملتان(یو این پی)عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نندی پور پاورپراجیکٹ کا فنانشل آڈٹ ہوگا جس سےدودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائیگا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب دھرنا نہیں دے سکتے صرف باتیں کرسکتے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بعد وزیرمملکت برائےپانی و بجلی بھی عابد شیر علی بھی نندی پور پاور پراجیکٹ پر وضاحتیں پیش کرنے لگے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ  وہ آڈٹ کرانے کے لئے تیار ہیں،نندی پورپراجیکٹ پر88ارب روپے نہیں لگےفنانشل آڈٹ ہوگا تودودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔انہوں نے دعویٰ  کیا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے خود احتسابی کا عمل شروع کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نیب سو رہی ہےچوروں کے خلاف کارروائی کرے،عمران خان  دوبارہ دھرنے کا شوق پورا کرلیں تحریک انصاف کو لاہور میں شکست ہو گی۔وزیرمملکت  برایئ پانی و بجلی عابد شیر علی نے  کہا کہ چند لوگ رات کو بیٹھ کو پروپیگنڈا کرتے ہیں لیکن پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes