مکہ کرین حادثہ،زخمیوں کے ناموں کی فہرست جاری

Published on September 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 604)      No Comments

777
مکہ مکرمہ(یو این پی)سانحہ حرم شریف میں شہداء کی تعداد ایک سو سات ہوگئی،حادثے میں کوئی پاکستانی شہید نہیں ہوا، زخمی عازمین سعودی عرب کے تین اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، متاثرہ افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، جس میں ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔اسپتال ذرائع کے مطابق زیادہ تر زخمیوں کی ٹانگیں، بازو اور ہاتھ فریکچر ہیں، سر پر چوٹ لگنے کے باعث کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بھی بتائی جاتی ہے، جدہ میں بنگلہ ديشی سفارت خانے کے مطابق حادثہ میں پچیس شہری زخمی ہوئے ہیں، جب کہ زخمیوں میں نو بھارتی عازمین بھی شامل ہیں، ملائشین میڈیا کے مطابق چھ شہری زخمی ہوئے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy