راولپنڈی/ کوٹلی(یو این پی) بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارتی توپوں کے منہ بند کرا دیئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پیر کے روز نکیال سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس پر پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور بھارتی توپوں کے منہ بند کر دیئے۔