بلوچستان کے ہاتھ سے نکل جانے کاتاثر زائل ہوگیا ہے ،ناصر خان جنجوعہ

Published on September 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

555
بلوچستان کے لوگوں کے دلوں میں پاکستان کہیں چھپاہواتھا، جب پکارا توہرشخص مرضی سے قومی پرچم لیکرنکل پڑا
جو لوگ نظریات کے نام پر لڑا رہے تھے ان کے مقاصد دم توڑ چکے ہیں ،
بلوچستان کی عوام کا ساتھ نہ ہوتا تو اتنی جلد کامیابی نہ ملتی
سوچ بامقصد ہو تو نئی نسل پاکستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرسکتی ہے اساتذہ کی مٹھی میں ہمارے ملک کا مستقبل ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ کا سیمینارسے خطاب
کوئٹہ (یو این پی)کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کا ہاتھ سے نکل جانے کا تاثر زائل ہوگیا ہے ، خوف کے باعث پاکستان سے محبت دلوں میں چھپی تھی،جب پکارا توہرشخص مرضی سے قومی پرچم لیکرنکل پڑا اور آج اس خوف کا بھی خاتمہ ہو گیا ۔وہ کوئٹہ میں بلوچستان نیب کی جانب سے بدعنوانی کے خاتمے میں طلبا کے کردار کے حوالے منعقدہ سیمینارسے خطاب کر رہے تھے ۔ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا کہ بچے کرپشن کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ بامقصد سوچ کے ذریعے نئی نسل ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ، بلوچستان کا ہاتھ سے نکل جانے کا تصور ختم ہو چکا ہے ، جو لوگ نظریات کے نام پر لڑا رہے تھے ان کے مقاصد دم توڑ چکے ہیں ، بلوچستان کی عوام کا ساتھ نہ ہوتا تو اتنی جلد کامیابی نہ ملتی ۔ بلوچستان کے لوگوں کے دلوں میں پاکستان کہیں چھپاہواتھا، انہوں نے جب پکارا توہرشخص مرضی سے قومی پرچم لیکرنکل پڑا۔کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی مٹھی میں ہمارے ملک کا مستقبل ہے، آج کے طلبہ ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ کرپشن کے خاتمے میں طلبہ کلیدی کردارادا کرسکتے ہیں، بچوں کو اس قابل کیا جائے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف اپنے والدین سے سوال کرسکیں۔ اس موقع پر ڈی جی نیب بلوچستان طارق محمود نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کا تصور نا ممکن تھا تاہم آج سیکورٹی فورسز کے باعث صوبے کی عوام کو امن نصیب ہوا ہے ، بلوچستان کا مستقبل نئی نسل سے وابستہ ہے ، کرپشن کا خاتمہ ملک کو مضبوط راہوں پر گامزن کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال نیب نے تعلیمی اداروں سمیت مدارس کے بچوں کو بھی مختلف سرگرمیوں میں آگے آنے کا موقع دیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes