اداکارہ چنبیلی کی عید الضحیٰ پر 2پشتو ں فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی

Published on September 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 816)      No Comments

777
لاہو ر(یو این پی ) معروف اداکارہ چنبیلی کی عید الضحیٰ پر 2پشتو ں فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی جن میں ہدایتکار شاہد عثمان کی فلم ’’اقرار ‘‘ اور ہدایتکار ارشد خان کی فلم ’’ملنگ پادوا رنگ ‘‘شامل ہیں ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ جب اداکارہ چنبیلی کی دو پشتو فلمیں بیک وقت ریلیز ہونگی ۔ اپنی عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی دونوں فلموں کے حوالے سے اداکارہ چنبیلی کاکہنا ہے کہ میری دونوں فلمیں سپر ہٹ ہونگی ۔ میں پشتو کے ساتھ اردو اور پنجابی فلموں میں بھی کام کررہی ہوں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور ان فلموں میں بھی میرے پرستار میرے کردار کو پسند کریں گے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme