بولٹن(یو این پی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے بولٹن میں اپنا جم امدادی سامان جمع کرنے کے لیے مختص کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کھیل کے میدان میں مخالف کو اپنے تابڑ توڑ حملوں سے دن میں تارے دکھانے والے باکسر عامر خان شام سے ہجرت کرنے والے تباہ حال مہاجرین کی مدد کے لیے میدان میں آگئے ہیں انہوں نے بولٹن میں اپنا جم امدادی سامان جمع کرنے کے لیے مختص کردیا ۔