گوجرانوالہ : پرائیویٹ سکولز پر کمرشل فیس لاگو، بلڈنگیں سیل، سڑکوں پر تدریس جاری

Published on September 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 503)      No Comments

111111
گوجرانوالہ (یو این پی) گوجرانوالہ میں پرائیویٹ سکولز پر کمرشل فیس لاگو اور عمارتیں سیل کئے جانے پر سکول انتظامیہ نے بچوں کو سڑک کنارے بٹھا کر امتحانات کی تیاری شروع کرا دی۔تفصیلات کے مطابق سوسائٹی رجسٹریشن ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو کمرشل تصور کر کے غیرقانونی طور پر سیل اور منسوخ شدہ لوکل گورنمنٹ کے آرڈیننس کے تحت غیر قانونی نوٹس جاری کر دئیے گئے جس کی وجہ سے سکولز انتظامیہ نے امتحانات قریب ہونے کی بنا پر طلبہ کو سڑک کنارے بٹھا کر تیاری شروع کرا دی۔دوسری جانب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سکولز مالکان کی بجائے بلڈنگ کے مالکان کو کمرشلائزیشن فیس کی وصولی کے لئے نوٹس بھجوائے۔ سکولز انتظامیہ کو بلاوجہ تنگ نہ کیا جائے۔
سکول مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیل کئے گئے سکولز فوری طور پر کھولے تاکہ بچوں کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy