کراچی مویشی منڈی میں قیمتیں آسمان پر

Published on September 17, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 705)      No Comments

555
کراچی(یو این پی) کراچی ميں قربانی کیلئے لائے جانے والے وی آئی پی جانوروں کے ششکے بھی وی آئی پی ہیں، مويشی منڈی ميں نخرالے جانوروں کو ديکھنے والوں کا رش لگ گيا، ایسے جانوروں کی قيمتيں آسمان پر ہیں، بيوپاری دعویٰ کرتے ہيں کہ رواں سال قيمتيں کم نہيں ہونگی۔جانور لگے سب سے اچھا اور سب سے الگ، خریدار دیکھتے ہی پسند کرلے، اس کیلئے کرنا پڑتے ہیں خوب جتن، مویشی منڈی میں بیوپاری جانوروں کا بہت خیال رکھتے ہیں، روز صبح جانوروں کو شیمپو سے نہلایا جاتا ہے اور پھر انہیں من پسند ناشتہ دیا جاتا ہے۔شہری تو ہر خوبصورت جانور کو دیکھ کر اس پر قربان ہوجاتے ہیں لیکن ہائی فائی قیمتیں سن کر وہ ٹھنڈے پڑجاتے ہیں، مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر کو بھی جانوروں کی قیمتیں نیچے آنے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے۔مویشی منڈی میں جانوروں کی تشہیر کیلئے جگہ جگہ لگائے قد آور بل بورڈز لگائے گئے ہیں جو دیکھنے والوں کو انہیں حقیقت میں دیکھنے پر مجبور کردیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes