لاہور ( یواین پی) لاہور کے سرحدی گاؤں واہگہ سے گرفتار دو بھارتی جاسوس ميڈيا کے سامنے پيش کرديئے گئے۔ دونوں کو سرکاری ملازمين اور کالعدم تنظيموں کے ارکان سے رابطہ کروانے اور سيالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کی فوٹيج اور تصاوير لانے کا ٹاسک ديا گيا تھا۔غلام علی اور وقاص نامی شراب کے اسمگلرز کو چند روز قبل واہگہ گاؤں سے گرفتار کيا گيا، ملزمان سے تفتيش کی گئی تو معلوم ہوا کہ دونوں بھارتی خفيہ اجنسی کے افسران سے رابطے ميں ہيں اور سرحد پار انہيں امرتسر ميں قيام کروايا جاتا تھا۔بھارتی خفيہ ايجنسی کے ليے کام کرنے والے ملزمان نے بتايا کہ انہيں آخری دورے ميں سيالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کی تازہ فوٹيج اور تصاوير لانے کا ٹاسک ديا گيا۔پوليس کے مطابق ملزمان کا عدالت سے ريمانڈ حاصل کرکے تفتيش کے ليے قانون نافذ کرنے والے ديگر اداروں کے حوالے کرديا جائے گا۔