پنڈی گھیب (یواین پی)سانحہ پشاور کے فوراً بعد ملٹری فورسز اور تھانہ پنڈی گھیب کی مشترکہ کاوشوں نے پنڈی گھیب شہر اور گردونواح میں ہلچل مچا دی۔تفصیلات کے مطابق ملٹری فورسز اور پنڈی گھیب پولیس نے رات گئے پنڈی گھیب شہر اور گردونواح میں بھر پور آپریشن کرتے ہوئے تقریباً چالیس افراد کو مختلف مقدمات میں گرفتار کیا اور ان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کیں۔
اطلاعات کے مطابق پنڈی گھیب اور اسکے گردونواح میں رہنے والے افغانیوں کی ایک بڑی تعداد مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث تھی۔جسکی وجہ سے آئے روز شہر اور گردونواح میں راہ زنی کی وارداتوں اور منشیات کے کاروبار میں اضافہ کے باعث تحصیل پنڈی گھیب کی عوام سخت پریشان تھی ۔سانحہ پشاور کے فوراً بعد ملٹری فورسز اور مقامی پولیس کی کامیاب کاروائی سے علاقے کو اس برائی کو ختم کرنے کی ایک اچھی روایت قائم کی۔عوامی حلقوں نے نئے آنے والے ڈی۔ایس۔پی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی کاروائی کرتے ہوئے چوکی پولیس کے سامنے دن دیہاڑے قتل ہونے والے پوسٹ آفس کے ملازم حامد توقیر کے قاتلوں کو بھی گرفتار کر کے اس خاندان کو انصاف دلایا جائے۔