جھنگ (یواین پی)تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،تھانہ سٹی کے علاقہ جلال آباد سے ایک ملزم تنویر احمد ولد رشید احمد کو شراب کی 200بوتل ولائتی کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا جبکہ دو ملزم تصدق جوگی و نسیم عرف شیما موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے مقامی پولیس نے شراب قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف بجرم 3/4امتناع منشایات مقدمہ نمبر 302/15 درج کر لیا۔ ڈی پی او جھنگ عادل میمن نے ایس ایچ او تھانہ سٹی رانا عبدالغفار کے ہمراہ صحافیوں کے ساتھ پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان پیشہ ور ملزمان ہیں جن کا کام ہی منشایات کا کاروبار ہے جن کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ۔