اسلام آباد(یو این پی)منڈی میں جا کر تو ہر کوئی قربانی کا جانور خرید سکتا ہے مگر اب جدید دور نے خریداری کو اور بھی آسان کردیا ہے۔اب گرمی میں منڈی کے چکر لگانےکی ضرورت نہیں، انٹرنیٹ پر چند کلکس کے ذریعے آپ من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔ گرمی اور اوپر سے قربانی کے جانورکی خریداری کی فکر لیئے اب بازار کون جائے، زمانہ جدید میں اب بس انگلیوں کو حرکت دیں اور جانور کی خریداری گھر بیٹھے ہی ہوجائےگی۔جی ہاں، اب ایک دو نہیں پاکستان میں اب موجود ہیں کئی آن لائن منڈیاں، جہاں سے بکرا خریدنا ہو، گائے یا پھر تگڑا بیل، سب کچھ صرف چند کلکس کی دوری پر ہے۔ آن لائن اسٹور پرجا کر اپنا پسندیدہ جانور منتخب کریں اور آڈر کر دیجئے،، بس! ہوگئی جانور کی خریداری۔