تیس لاکھ عازمین حج، منگل سے مناسک حج کا آغاز

Published on September 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 391)      No Comments

111
مکہ مکرمہ(یو این پی) مکہ مکرمہ میں تیس لاکھ سے زائد عازمین حج منگل سے منیٰ روانگی کے ذریعے مناسک حج کا آغاز کریں گے جبکہ بدھ کو حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا جہاں امام حج مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیں گے۔ سعودی حکام نے کہا ہے کہ اس مرتبہ حج کے سالانہ اجتماع کے دوران سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے ایک لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ سعودی حکومت ایسے خدشات ظاہر کر چکی ہے کہ مناسک حج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ اسی لیے سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ حاجیوں کی سکیورٹی ریاض حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عازمین جج کا سعودی عرب آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض حکومت نے کہا ہے کہ اس مرتبہ بھی حج کے سالانہ اجتماع کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور توانائی اور وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی کے حوالے سے بتایا ہے کہ رواں حج سیزن کے لیے ایک لاکھ سکیورٹی اہلکاروں کو چوکنا کر دیا گیا ہے۔ میجر جنرل منصور الترکی کے بقول اس بڑے اجتماع کے دوران انسداد دہشت گردی کی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے علاوہ ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکاروں کو بھی فرائض سونپے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سکیورٹی ٹیم کو ملکی فوج کے اضافی سپاہیوں اور نیشنل گارڈز کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔ توقع ہے کہ رواں حج سیزن میں دنیا بھر سے تین ملین مسلمان سعودی عرب کا رخ کریں گے۔ اس مرتبہ یمن میں جاری تنازعہ اور شام و عراق میں انتہا پسند گروپ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے ایسے امکانات ہیں کہ غالبا یہ جنگجو دوران جج بھی کوئی پرتشدد کارروائی کے مرتکب ہو سکتے ہیں تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹھوس انٹیلی جنس رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ سعودی عرب میں گزشتہ کچھ ماہ کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے مقامی حکومت اس سال مناسک حج کے دوران کچھ زیادہ ہی احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہے۔ منصور الترکی نے کہا کہ جنگجو سعودی عرب کے ایک سینی میٹر حصے کو بھی کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes