راولپنڈی(یو این پی) دہشت گردی کے خلاف مختلف اداروں کے چار سو پانچ اہلکاروں نے تربیت مکمل کرلی ہے، کورکمانڈرمنگلا لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کہتے ہیں تربیتی کورس کا مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو مزید بہتربنانا ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردی کے خلاف مختلف اداروں کا تربیتی کورس اختتام پذیر ہوگیا،نیشنل ٹریننگ سینٹرکھاریاں میں چارسوپانچ اہلکاروں کی تربیت کی گئی،تربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں میں پاک بحریہ،گلگت بلتستان پولیس،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ پولیس شامل ہیں،پنجاب ڈیفنس سروسزگارڈ،آزادکشمیرپولیس،پاکستان کوسٹ گارڈز،آرمی اسٹریٹیجک فورس کمانڈ،اے ایس ایف اورپاکستان رینجرز پنجاب کے اہلکاروں نے تربیت میں حصہ لیا،تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈ منگلا لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کا کہنا تھا کہ تربیت کا مقصد اہلکاروں کی صلاحیتوں کوبڑھانا ہے۔