اسلام آباد(یو این پی) وزیر اعظم نواز شریف نے رواں سال پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ نہ کئے جانے کا اعلان کر دیا ،وزارت تعلیم اور وزارت کیڈ کو پرائیویٹ سکولوں سے متعلق جامع پالیسی مرتب کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 2015میں پرائیویٹ سکولوں کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا،وزیر اعظم نے وزارت تعلیم اور وزارت کیڈ کو احکامات پر مکمل عملدرآمد کروانے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم نے نجی سکولوں کے نظام اور انتظامات کو دیکھنے کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔