بالاکوٹ( یو این پی)بالاکوٹ کی یونین کونسل ست بنی کے نوجوانوں نے سماجی برائیوں ، سیاسی استحصال اور مفاد عامہ و سماجی خدمت کیلئے غیر سیاسی و غیر سرکاری سماجی تنظیم’ اخلاص ویلفیئرنوجوانان سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا ہے، ایک بیان کے مطابق تنظیم کی پہلی نشست کا پہلا باضابطہ اجلاس رواں ہفتے ہو گا جسمیں ست بنی کے چیدہ چیدہ نوجوانان مشاورتی اجلاس میں شرکت کرینگے اور اسی اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو تشکیل دینگے، نوجوان جنرل کونسلر محمد اشرف کے مطابق تنظیم کا منشور قانونی ماہرین اور سماج سے تعلق رکھنے والے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ اشخاص کے ساتھ صلاح و مشورہ کرنے کے بعدآئندہ ایک دو ہفتوں کے اندر اندرتیار کیا جائے گا جبکہ انہوں نے اخلاص ویلفیئر نوجوانان سوسائٹی کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے عوام الناس سے استدعا کی جاتی ہے کہ وہ اپنی آراء ،تجاویز اور عوامی اہمیت کے حامل معاملات کو ان کے گوش گزار کریں تاکہ آپس میں سب مل کر ایک ساتھ برائیوں سے پاک اور پْر امن سماج کی تعمیر کیلئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کر سکیں،محمد اشرف نے اپنے اخباریبیان میں کہا کہ موضع ست بنی کو مختلف سماجی برائیوں ،سیاسی استحصال ،انتظامی بد نظمی ،رشوت ستانی اور ماحولیاتی آلودگی جیسے کالے بادلوں نے اپنے گھیرے میں بْری طرح سے جھکڑ لیا ہے جس کی وجہ سے یہاں کا غریب اور بے بس انسان بے چینی اور مایوسی کا شکار ہو چکا ہے،اور مایوسی کی اس لہر کو ختم کرنے میں نوجوانان اپنا متحرک و اہم کردار داد کرینگے اور سماجی برائیوں کو ختم کر کے سماجی شعبہ میں عوامی خدمت کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔