ضرب عضب آپریشن تب مکمل ہوگا جب عافیہ واپس آجائے گی : ڈاکٹر فوزیہ صدیقی

Published on September 22, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 480)      No Comments

3پشاور (یواین پی) قوم کی ذہین اور بے گناہ بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ ضرب عضب آپریشن اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتا جب تک قوم کی بیٹی عافیہ وطن واپس نہیں آجاتی ۔ جب قوم کی بیٹیاں غیروں کی قید میں ہوں اور حکمران خاموش رہیں تو پھر قوم کے دشمن ہی مضبوط ہوتے ہیں ۔ 23ستمبر قوم کی تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب عافیہ کو 86سال کی سزا سنائی جارہی تھی اُس وقت اس سزا کو خود امریکی سابق اٹارنی جنرل نے بھیانک ناانصافی قرار دیاجبکہ ہمارے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ہلیری کلنٹن گلاس ملا رہے تھے۔سابق امریکی سینیٹر مائیک گیراول نے عافیہ کو 86 سال کی سزا سنانے والے جج رچرڈبرمن کو ایک پاگل شخص قرار دے کر قوم کی بیٹی کی بے گناہی کی شہادت دی ہے جس نے ارباب اختیار و اقتدار پر عافیہ کو وطن واپس لانے کی ذمہ داری کا اعادہ کیا ہے۔وہ پشاور پریس کلب کے باہر ’’عافیہ رہائی جرگہ ‘‘کے شرکاء سے خطاب کررہی تھیں ۔ اس موقع پر عمائدین ، معززین ، سیاہی و سماجی رہنماؤں ، طلبہ ، وکلاء اور انصافی حقوق ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ دریں اثناء ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ’’عافیہ رہائی جرگہ ‘‘کے بعد سی ایم ایچ جاکر زخمی فوجی بھائیوں کی عیادت اور مزاج پرسی کی ۔شہدائے بڈ بیر کے لئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دعائے صحت کی۔’’عافیہ رہائی جرگہ ‘‘سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بیٹی کا غیروں کی قید میں رہنا قومی غیرت و حمیت پر طمانچہ ہے ، بھارت ہو یا سوڈان یا دنیا کا کوئی بھی ملک ہو وہ اپنے مجرم قیدیوں کو واپس لے لیتے ہیں لیکن ہمارے حکمران معصوم اور بے گناہ بیٹی کو واپس نہیں لیتے ۔ یہ ایک فرد یا خاندان کا مسئلہ نہیں ہے ۔ یہ پوری قوم کی عزت و وقار کا مسئلہ ہے ۔ یہ سینکڑوں لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر یہاں اسلئے نہیں آئے کہ میں نے انہیں بلایا ہے بلکہ یہ غیرت مند قوم کے افراد ہیں اور قوم کی بیٹی کی وطن واپسی اور قوم کے عزت و وقار کی بحالی کے لئے یہ حکمرانوں اور محافظ وطن ہیروز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بہن کو واپس لائے ۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔ للہ ہماری عزت واپس لائی جائے تاکہ پوری پاکستانی قوم فخر سے سر اٹھا کر جی سکے ۔ شہدائے بڈ بیر نے قوم اور ملک کی حفاظت کیلئے بڑی قربانی دی پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔ حکمرانوں اور سیاستدانوں نے انتخابی مہم میں ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کی لئے وعدے کئے تھے ۔ ڈھائی برس گزرچکے ہیں میں انہیں بار بار وعدے یاد دلارہی ہوں ۔ عافیہ کی رہائی کیلئے پوری قوم دل و جان سے جدوجہد کررہی ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف قوم کی آواز پر توجہ دے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھی یہ آواز بلند کریں

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes