حج کا لازمی رکن وقوف عرفات (آج )ہو گا

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 612)      No Comments
111
مکہ مکرمہ سے چھ کلو میٹر دور واقع منٰی کی خیمہ بستی گزشتہ روز احرام کی دو سفید چادروں میں ملبوس،
20لاکھ سے زائد مسلمانوں کی لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونجتی رہی جہاں انہوں نے ظہر ‘ عصر‘ مغرب اور عشا ء کی نمازیں اپنے اپنے خیموں میں ادا کیں اور توبہ استغفار اور اذکار اور وظائف میں مصروف رہے ،
آج (بدھ)23ستمبر مناسک حج کی ادائیگی کے دوسرے روز حجاج کرا م منٰی کے خیموں میں نماز فجر ادا کرکے طلوع آفتاب کے بعد یہاں سے آٹھ کلو میٹر دور میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا لازمی رکن وقوف عرفات ادا کریں گے
مکہ مکرمہ (یو این پی) مکہ مکرمہ سے چھ کلو میٹر دور واقع منٰی کی خیمہ بستی گزشتہ روز احرام کی دو سفید چادروں میں ملبوس20لاکھ سے زائد مسلمانوں کی لبیک الھم لبیک کی صداؤں سے گونجتی رہی جہاں انہوں نے ظہر ‘ عصر‘ مغرب اور عشا ء کی نمازیں اپنے اپنے خیموں میں ادا کیں اور توبہ استغفار اور اذکار اور وظائف میں مصروف رہے ۔آج (بدھ)23ستمبر مناسک حج کی ادائیگی کے دوسرے روز حجاج کرا م منٰی کے خیموں میں نماز فجر ادا کرکے طلوع آفتاب کے بعد یہاں سے آٹھ کلو میٹر دور میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا لازمی رکن وقوف عرفات ادا کریں گے ۔ تمام حاجیوں کے لئے اس میدان کی حاضری ضروری ہے کیونکہ اس کے بغیر کسی شخص کا حج ادا نہیں ہوتا ۔میدان عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں مفتی اعظم سعودی عرب الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ آل الشیخ حج کا خطبہ دیں گے جس کے بعد ایک اذان اور دو تکبیروں کے ساتھ ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی اور قصر ادا کی جائیں گی۔ حجاج کرام میدان عرفات میں ہی واقع پہاڑ جبل رحمت پر یا اس کے اردگرد جا کر دعائیں مانگیں گے جہاں رسالتمآبﷺ نے حجتہ الوداع کا آخری خطبہ ارشاد فرمایا تھا۔حاجی غروب آفتاب تک میدان عرفات میں ہی وقوف کریں گے اور سورج غروب ہونے کے بعد نماز مغرب ادا کئے بغیر ہی میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے‘ رات کھلے آسمان تلے بسر کریں گے اور پھر کل صبح مزدلفہ میں نماز فجر کے بعد شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے واپس منٰی روانہ ہو جائیں گے۔
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes