بالاکوٹ( یواین پی)وادی کاغان میں بارشوں کے ایک نئے سلسلے کیساتھ ہی سردی کی لہر پیدا ہو گئی ہے جبکہ ندی نالون کے قریب خاص کر دریائے کنہار کے کناروں پر آباد تمام افراد کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے،انتظامیہ کی جانب سے قبل از وقت اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت مون سون کی بارشوں سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والوں کو خبردار کیا جا چکا اور انہیں حفاطتی اقدامات اٹھانے اور ندی نالون اور دریائے کنہار کے کناروں پر آباد لوگون کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی تنبیہ کی جا چکی ہے،دوسری جانب پیر اور منگل کی درمیانی شب شروع ہونے والی بارش سے سردی کی شدید لہر سے لوگوں کو گرم لباس پہننے پر مجبور کر دیا ہے جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں کاغان،ناراں اور دیگر علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق برف باری بھی شروع ہو گئی ہے