لبیک اللھم لبیک! دنیا بھر کے لاکھوں مسلمان آج حج کا رکن اعظم”وقوف عرفات“ ادا کریں گے

Published on September 23, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

Khana-Kaabaمکہ مکرمہ ۔۔۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج صبح صادق ہی سے مناسک حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفات“ ادا کرنے کیلئے میدان عرفات میں جمع ہورہے ہیں۔ دو احرام کی سفید چادروں میں ملبوس یہ اللہ سبحان و تعالیٰ کے مہمان آج بدھ کا سارا دن میدان عرفات میں گزاریں گے اور فریضہ حج ادا کریں گے جبکہ خانہ کعبہ کا غلاف بھی آج ہی تبدیل کیا جائے گا۔فریضہ حج کے رکن اعظم کی ادائیگی سے قبل قدرت بھی عازمین حج پر مہربان ہے اور ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سعودی عرب کے مفتی اعظم حج کا خطبہ دیں گے اور ظہر اور عصر کی قصد نماز پڑھائیں گے، عازمین حج جنہوں نے منگل کا سارا دن منیٰ میں گزارا اور ظہر، عصر، مغرب و عشاءکی نمازیں ادا کیں سارا دن اللہ کے حضور عبادت میں مصروف رہے اور آج بدھ کی صبح فجر کی ادائیگی کے بعد قافلوں کی صورت میں لبیک اللھم لبیک کا ورد کرتے رواں دواں ہیں۔ آج ان کی زندگی کا اہم ترین دن ہے کیونکہ وہ اسلام کے پانچویں رکن حج(رکن اعظم) ”وقوف عر فات“ کی ادائیگی کریں گے اور اللہ کے حضور اپنے گناہوں، سیاہ کاریوں کی معافی کے خواستگار ہوں گے۔ میدان عرفات کو موسم کے لحاظ سے ترتیب دیا گیا ہے۔
ہرے بھرے درختوں کے جھنڈوں میں خیمے لگائے گئے ہیں جبکہ پھوار والے پنکھے لگائے گئے ہیں تاکہ گرمی کی تمازت کو کچھ کم کیا جاسکے۔ میدان عرفان میں کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے سعودی حکومت نے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں۔ 46 ڈسپنسریاں صرف میدان عرفان میں قائم کی ہیں اس کے علاوہ ایمبولینسیں اور فضائی یونٹ بھی تیار ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور تعد میں خدمات انجام دے سکتا ہے۔ منیٰ کی فضا معطر اور پاکیزہ رہی جہاں فرزندان توحید ذکر و استغفار میں لگے رہے۔ پاکستانی حجاج کی بھی بہت بڑی تعداد موجود ہے جو پاکستان کے حالات سے پوری طرح آگاہی رکھتی ہے اور اللہ کے حضور اپنے وطن پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لئے بھی دعاگو ہے، دنیا بھر سے 14 لاکھ کے قریب عازمین حج پہنچ چکے ہیں جبکہ مقامی عازمین کی بھی ایک بڑی تعداد حج کی سعادت حاصل کررہی ہے۔
عازمین حج کی بڑی تعداد کی منیٰ سے میدان عرفات کی جانب سے روانگی کے وقت تیز اور ٹھنڈی ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا جو وقفے وقفے سے جاری ہے۔ عازمین حج کی بڑی تعداد میدان عرفات پہنچ چکی ہے اور اللہ سحان و تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے بیمار اور حرم میں کرین حادثہ میں زخمی ہونے والے عازمین حج کو بھی حج کی سعادت سے سرفراز کرانے کے لئے خصوصی انتظامات کے تحت انہیں مشاعر مقدسہ لے جایا گیا ہے۔ ہر ایمبولینس میں طبی عملہ اور تمام طبی سہولیات موجود ہیں۔ ہر ایمبولینس میں ایک نرس اور ڈاکٹر موجود ہے تاکہ راستے میں مریض کی نگرانی کی جائے۔ذرائع کے مطابق خانہ کعبہ کے خلاف کی تبدیلی بھی آج ہو گی اور اس مقصد کیلئے 2 کروڑ ریال کی لاگت سے نئے غلاف کی تیاری مکمل کی جا چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے غلاف کو خانہ کعبہ کے پرانے غلاف کے اوپر ہی ڈالا جائے گا اور بعد میں پرانے غلاف کو نیچے سے نکال لیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题