ہارون آباد میں بھی یوم عاشورمذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا

Published on November 15, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 342)      No Comments

\"10
ہارون آباد(یاسر ندیم چوہدری سے) ہارون آباد میں بھی یوم عاشورمذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔علم اور تعزیہ کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا۔اور جلوس مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا چوک فوارہ پر پہنچاجہاں نماز ظہرین ادا کرنے کے بعد مجلس ہوئی مجلس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں امام حسین کی شہادت انسانیت کی تاریخ کی قربانی کی لازوال مثال ہے جس میں پوری انسانیت کے لئے حق کے راستے پر ڈٹ جانے کا پیغام ہے کیونکہ حق کے لئے ہمیشہ قربانی دینی پڑتی ہے امام حسین کی لازوال قربانی نے ’نانا‘کے دین کو زندہ کر دیا نجات کا واحد راستہ حسینیت ہے ۔کیونکہ حسینیت حق کا نام ہے اور حق پر چلنے والے ہی حسین کے ’نانا‘کے سچے عاشق ہیں ۔ظلم و جبر کے سامنے حسین نے جان قربان کر کے حسینیت کا امر طریقہ متعارف کرایا ۔اگر واقعہ کربلا سے امت مسلمہ نے سبق حاصل کیا ہوتا تو آج یوں دنیا میں منتشر نہ ہوتی ۔اس کے بعد اعزادارن نے زنجیر زنی کی اور ماتم کرتے ہوئے جلوس روائتی راستوں سے ہوتا ہوا علی علی مارکیٹ پہنچااور اپنے راوئتی راستوں عوامی بازارسے ہوتا ہوا صدیق ہوٹل چوک ،فوارہ چوک سے ہوتا ہوا واپس اما م بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر آصف محمود ،ٹی ایم او چوہدری غلام مرتضی نعیم اپنے عملہ کے ہمراہ جلوس کے ساتھ رہے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور سول ڈیفنس کا عملہ بھی جلوس کے ہمراہ تھا۔

ریلیف کی امید پر ان حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے والے عوام اب پچھتا رہے ہیں عثمان نذیر
ہارون آباد(یواین پی)غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنے کی بجائے حکمرانوں نے ماضی قریب کے حکمرانوں کی روش برقرار رکھ کر عوام پر بوجھ ڈالنے کے سلسلہ کو جاری رکھا ہوا ہے جو غریب عوام کو زندہ درگور کردینے کے مترادف ہے کیونکہ ریلیف کی امید پر ان حکمرانوں کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے والے عوام اب پچھتا رہے ہیں عوام نے انہیں وعدوں اور دعوؤں کی وجہ سے ووٹ دئیے مگراب حکمرانوں کے انداز ہی بدل گئے ہیں اور وہ عوام کے دکھو ں کامداوا کرنے کی بجائے دوروں اور بیان بازیوں پر سارا زور لگا رہے ہیں جو بلاشبہ عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے عوام کے لیے یہ بات اور بھی زیادہ تکلیف دہ ہے کہ حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ الیکشن سے پہلے ہر طرح کے وعدے کرتے ہیں مگر جیسے ہی عوام ووٹ کی پرچی بیلٹ باکس میں ڈال دیتے ہیں تو پھر عوام بے بسی کی تصویر بنا دئیے جاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی شخصیت حاجی محمد عثمان نذیر نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ اس قسم کی انتخابی منشور اور عدوں کی خلاف وزریوں کا سلسلہ بہت طویل ہو گیا ہے اور عوام اب بہت زیادہ اس بات کو کہنے لگے ہیں کہ سیاستدانوں نے یہی طرز عمل جاری رکھا تو پھر انہیں بھی اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور پھر ان کے پاس بھی پچھتانے کے سوا کچھ باقی نہ بچے گا ابھی بھی وقت ہے کہ حکمران جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے عوام کو بھی مستحکم کریں عوام کو زندہ درگور کر کے جمہوریت کو مضبوط بنانے کی باتیں اب نہیں چل سکیں گی ۔
حکمرانوں نے ہارون آباد کے ساتھ ناروا سلوک کر کے شہر کو کھنڈرات بنا دیا
ہارون آباد(یواین پی)ہارون آباد کی سڑکات خستہ حالی کا شکار ،حکومت اور حکمرانوں نے ہارون آباد کے ساتھ ناروا سلوک کر کے شہر کو کھنڈرات بنا دیا ۔ہارون آباد کے شہریوں محمد عرفان ،حافظ محمد رحمان ،عاطف لطیف ،محمد احمد چوہدری ،زین ندیم اور ریحان فیصل نے کہا ہے کہ مین بازار ،بنگلہ روڈ ،چمن بازار روڈ،بلدیہ کالونی روڈ،گلاب علی روڈ ،نیوخان کالونی روڈ،ہاؤسنگ کالونی ،الفیض کالونی ،الہاشم کالونی ،ٹبہ نور پورہ ،بلدیہ کالونی ،مہاجر کالونی ،پکی منڈی کی تمام سڑکات بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کہ کھنڈرات کا منظر نامہ سامنے آتا ہے مگر سابقہ حکمرانوں نے اس جانب توجہ نہ دے کر ہارون آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔نہ کوئی منصوبہ مکمل ہوا ہے اور نہ ہی سڑک کی تعمیر کی گئی ہے ہارون آباد کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ سوتیلی ماں کا سا سلوک روا رکھا جارہا ہے اور سڑکات ہمارا بنیادی حق ہے اور اگر گزشتہ تین الیکشن میں ان حلقہ جات میں مسلم لیگ (ن) کو شکست ہو ئی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہارون آباد کے شہریوں کو سزا دے کر ان کی زندگی کو عذاب بنا دیا جائے ووٹ دینا عوام کا جمہوری حق ہے اور اس جمہوری حق کا استعمال کرنے پر ہارون آباد کو فنڈز سے محروم رکھ کر اس کی سڑکات کھنڈرات بنانا یقیناًافسوسناک ہی کہلائے گا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题