اسلام آباد(یوا ین پی)انتخابی مہم چلانے سے پابندی ختم ہوتے ہی عمران خان نے لاہور کے ضمنی الیکشن کی مہم چلانے کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پانچ روز تک ن لیگ کے گڑھ میں انتخابی مہم چلائیں گے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ دھاندلی کی پیدوار کو ضمنی الیکشن میں شکست دیں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کی پابندی ختم ہونے کا فیصلہ آتے ہی لاہور آنے کا اعلان کردیا۔ ضمنی الیکشن کیلئے پانچ اکتوبر کو لاہور سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی پانچ روز تک لاہور میں رہیں گے۔ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اجازت ملنے پراین اے این سو بائیس این اے ایک سو چون کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلاں گا۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے غیر جمہوری طریقے سے انہیں انتخابی مہم سے باہر رکھنے کی کوشش کی۔ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کی پیداوار کو شکست دیں گے۔