کراچی (یو این پی) عیدالاضحٰٰی پرجانوروں کی خریدوفروخت سے لیکرقربانی تک کا عمل ایک خطیر رقم کی گردش کا سبب بنتا ہے، لیکن اربوں روپے کی یہ تجارت ٹیکس نیٹ سے باہر ہے،گزشتہ سال عید الاضحٰٰی پراندازا پچیس لاکھ گائیں، چالیس لاکھ بھیڑوں اوردس لاکھ کے قریب بکروں کی قربانی ہوئی،اربوں روپے کے جانوروں کی خریدوفروخت کے بعدٹینریزنے گیارہ ارب روپے کی کھالیں خریدیں۔ جانوروں کی نقل و حمل، چارا، بناوٴ سنگھار، چھریاں، بغدے، باربی کیو کا سامان، مصالحہ جات اور پھرقصائیوں کو بھاری بھرکم ادائیگی، لیکن اس اتنی بڑی تجارتی سرگرمی کا نوے فیصد حصہ ٹیکس نیٹ سے باہر ہے،ٹیکس کی ادائیگی ہو،تو جانورو کی قیمتیں بھی مناسب ہوں گی،اور متوسط طبقہ بھی سنت ابراہیمی کی تکمیل باآسانی کرسکے گا۔