ریاض (یو این پی)برطانیہ اور نارتھ امریکا کے مسلمان بھی آج عید کے تہوار کی برکتیں حاصل کریں گے۔ آج سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات، بحرین، شام، فلسطین، ایران، عراق اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک میں عید قربان منائی جائے گی۔ تیس لاکھ حجاج بھی عید سعودی سر زمین پر منائیں گے اور وہیں قربانی کی سعادت حاصل کریں گے۔ انڈونیشیا، ملائشیا، بنگلہ دیش اور بھارت میں کروڑوں مسلمان آج عید قربان منائیں گے۔ برطانیہ سمیت بیشتر یورپی ممالک کے مسلمان بھی عید الاضحیٰ سعودی عرب کے ساتھ منائیں گے۔