حافظ آباد (یوا ین پی ) کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، حافظ آباد کے شہری نے اپنے بکرے مٹھو کو ناز و نعم سے پالا،سیلون پر سنوارا اور پھر اللہ کی راہ میں قربان کردیا۔قربانی کے جانور تو آپنے بہت دیکھے ہوں گے لیکن آج آپ ملئے حافظ آباد کے مٹھو سے جو،پابندی سے سیلون جاتا ہے،کٹنگ اور فیشل بھی کراتا ہے،لیکن قربان ہونے سے قبل اس بار مٹھو کا سیلون پر یہ لاسٹ وزٹ تھا،جس پر خود باربر بھی افسردہ دکھائی دیتا ہے،بکرے کے مالک نذر نول نے مٹھو کو قربانی کی نیت سے بڑے پیار سے پالا ہے،اسکا کہنا ہے آج کا دن اسکے لئے بڑے صبر والا ہے کیونکہ آج مٹھو کی قربانی کرنی ہے۔نذرنول نے لاڈ پیار سے پالے اپنے بکرے کو اللہ کی راہ میں قربان کر کے سنت ابراہیمی پر بھرپور عمل کیا ہے۔