نواز شریف سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی ملاقات

Published on September 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

999
نیویارک(یوا ین پی) وزیراعظم نواز شریف نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی جب کہ اس موقع پر انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا۔تفصیلات کےمطابق نیویارک میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے بل گیٹس نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔ملاقات کےدوران پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد اور اس پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات کو سراہا، وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین بل گیٹس فاؤنڈیشن کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لئے اہم کامیابیاں حاصل کیں اور ایک سال میں پولیو کے خاتمے کا تناسب 82 فیصد رہا جب کہ گزشتہ سال 306 کیسز سامنے آئے تھے تاہم حکومتی اقدامات کے باعث رواں برس یہ تعداد 32 ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کر رہا ہے، سماجی شعبے میں بھی بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题