لاہور(یو این پی)فر یضہ حج ادا کرنے والے حاجیوں کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہو جائے گا پی آئی اے کی پروازیں اسلام آباد ، کراچی اور لاہور پہنچیں گی۔تفصیلات کےمطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی واپسی کا عمل آج سے شروع ہو جائے گا پی آئی اے کی پروازیں حاجیوں کو لے کر اسلام آباد، کراچی اور لاہور پہنچیں گی۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق پہلی پرواز 7053 اتوار کودو بج کر چالیس منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی جبکہ سعودی عرب سے حاجیوں کی پرواز این ایل 1236 اتوار کو شام 5 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی، دوسری طرف سعودی عرب سے حاجیوں کی پرواز این ایل 1234 اتوار کی رات 11 بج کر 30 منٹ پر کراچی پہنچے گی ، حاجیوں کے واپس پہنچنے پر اُن کے اہل خانہ اُن کا استقبال کریں گے۔