وہاڑی( یواین پی)وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر منی حادثہ میں ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے لاپتہ حجاج کرام کے اہل خانہ کے لیے مقامی معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا گیا ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ کے مطابق مقامی معلوماتی ڈیسک کا وفاقی وزارت مذہبی امور سے رابطہ ہے اگر ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے کسی حاجی کے اہل خانہ کا منی حادثہ کے بعدان سے رابطہ نہیں ہو رہا تو وہ ضلعی انتظامیہ کے قائم کردہ معلوماتی ڈیسک کے فون نمبر 0673361095پر رابطہ کر کے حاجی کا پاسپورٹ نمبر، نام اور ولدیت کے ساتھ شناختی کارڈ نمبرلکھوائیں اس بارے میں وزارت مذہبی امور سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کر کے فراہم کر دی جائینگی اے ڈی سی رانا سلیم احمد کو معلوماتی ڈیسک کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ کے مطابق فی الحال ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے کسی حاجی کے منی حادثہ میں لاپتہ ہونے کی کوئی اطلاع نہیں