جھنگ(یواین پی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا ہے کہ ریسکیو1122 عوام کی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں اور اپنی خدمات سے عوام کو مستفید کرتے رہیں گے اس ضمن میں شہریو ں کابھی فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جاسکیں۔ یہ بات انہوں نے ضلعی دفتر ریسکیو1122میں ریسکیوٹیم کی عید الاضحی کی تین روزہ کارکردگی کے حوالہ سے بریفنگ دوران بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ عید کے تین یوم کے دوران 1259 کالزموصول ہوئیں جن میں 181 ایمرجنسی اور 400معلوماتی جبکہ 678 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122نے 181 ایمرجنسی کالز پرعمل درآمد کرتے ہوئے 50روڈ ایکسیڈنٹ اور 107میڈیکل جبکہ 20 متفرق ایمرجنسیزڈیل کرنے کے علاوہ ایک آگ لگنے کے واقعہ 4کرائم کالز اور 19 متفرق واقعات شامل تھے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے ریسکیوکیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین روز میں194 افراد کو ریسکیو کیا گیاجن میں سے 70 مریضوں کو ابتدائی طبی امدا ددی گئی اور 124مریضوں کو ہسپتال شفٹ کیا اور اس دوران پانچ افراد مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار گئے