کویت ،جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سلسلے میں دستخطی مہم شروع

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

index
کویت سٹی ۔۔۔ پاکستان افواج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف کی مقبولیت کااندازہ اس امر لگایا جاسکتاہے کہ کویت میں پاکستانی منچلوں نے جنرل راحیل شریف سے دیوانگی تک محبت کا اظہار کرنا شروع کردیا ہے اور ہر پاکستانی پروگرام میں جنرل راحیل شریف کو آویزاں کرتے ہیں ۔ایک پاکستانی حسام کمبوہ نے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے سلسلے میں دستخطی مہم شروع کردی ہے اوراس موضوع ہے کہ مدت ملازمت میں توسیع اس فارم میں سفیر پاکستا ن کے نام درخواست دی جارہی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ میں ایک عام پاکستانی شہری ہوں اورموجودہ عسکری قیادت اورسپہ سالار جنرل راحیل شریف کی ان تمام کوششوں کو سلام پیش کرتاہوں جس کی بدولت ملک میں امن اومان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے اورعوام کا اداروں اور ریاست پر اعتماد بحال ہورہاہے ۔درخواست میں سفیر پاکستان کو لکھا گیاہے کہ آپ کے توسط سے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کی جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题