کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر امیدوار ریٹرننگ افسر کے سامنے بے ہوش

Published on September 29, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 795)      No Comments

6666666
دودھ کا سرکاری نرخ 60 روپے کلو ہے ، تم 80 روپے کلو فروخت کر رہے ہو کاغذات منظور نہیں ہوسکتے:ریٹرننگ افسر کا فیصلہ
گوجرانوالہ (یو این پی) بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر جنرل کونسلر کا امیدوار بے ہوش ہوگیا جسے ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے ۔ پنجاب کے 12 اضلاع میں دوسرے مرحلے کے تحت ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا کل پہلا دن تھا ، گوجرانوالہ میں اس سلسلے میں 29 ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لئے اپنے دفاتر طلب کررکھا تھا –  اس دوران یونین کونسل 58 سے جنرل کونسلر کا امیدوار ملک طارق جو دودھ دہی فروخت کرتا ہے ، اپنے پینل میں شامل دیگر امیدواروں کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر اے سی سٹی میاں عتیق الرحمان کے روبرو پیش ہوا، جہاں ریٹرننگ آفیسر نے امیدوار سے استفسار کیا کہ وہ دودھ کس نرخ پرفروخت کرتا ہے ، جس پرامیدوار ملک طارق نے جواب دیا کہ میں 80 روپے کلو دودھ فروخت کرتا ہوں ۔ ریٹرننگ آفیسر نے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ دودھ کا سرکاری نرخ 60 روپے کلو ہے، تم 80 روپے کلو فروخت نہیں کرسکتے لہذا تم الیکشن لڑنے کے اہل نہیں رہے ۔ جنرل کونسلر کا امیدوار ملک طارق اس غیر متوقع جواب کےلئے ذہنی طور پر تیار نہ تھا وہ وہیں گر گیا اور موقع پر بیہوش ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے نجی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تسلی بخش قراردی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题