پشاور(یو این پی) پشاور اور کوئٹہ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد پینتیس ہو گئی ہے۔پولیو کے موذی مرض سے نمٹنے کے لئے ملک گیر سطح پر انسداد پولیو مہم تو جاری ہے تاہم پشاور اور کوئٹہ میں پولیو کے مزید دو کیسز سامنے آ گئے ہیں پشاور میں شیخان کلے کی ایک سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد رواں سال خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو گئی ہے،ادھر کوئٹہ کے علاقے کلی بارک زئی کے تین سالہ نقیب اللہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، جس کے بعد بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد چھ ہو گئی ہے،رواں سال کوئٹہ میں چار، لورالائی میں ایک اور قلعہ عبداللہ میں بھی پولیو کا ایک کیس سامنے آیا،رواں سال پاکستان میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد پینتیس ہو گئی ہے۔