وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ ملکی وسائل سے بہترین استفادہ کے لیے ہمیں آبادی کے جن کو قابو میں لانا ہوگااس مقصد کے لیے علمائے کرام ، سول سوسائٹی اور غیر سرکاری سماجی تنظیموں کو بھی فعال کرنا ضروری ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی رابطہ کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ ،ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید خالد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ایڈمن چودھری اسلم ، ماں اور بچے کی صحت پروگرام کے شاہد پرویز، پی آر ایس پی کے توقیر اکرام،تحصیل پاپولیشن آفیسر آفتاب احمد ،ریاض احمد ،امین چودھری نے شرکت کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ بہبود آبادی کے ساتھ مل کر بنیادی مراکز صحت پر مفت طبی کیمپ لگائیں جہاں دیہی خواتین کو ان کیمپوں کے ذریعے الٹرا ساؤنڈ اورگائنا کالوجسٹ کی سہولت فراہم کی جائے ان فری میڈیکل کیمپوں کے ذریعے خواتین کو بنیادی مراکز صحت میں پنجاب حکومت کی طرف سے 24گھنٹے مفت ڈلیوری کی سہولت بارے بھی آگاہ کیا جائے اسی طرح خواتین میں بہبود آبادی کے حوالہ سے خاندان کی تشکیل کے لیے وسائل کو مدنظر رکھنے بارے شعور اجاگر کیا جائے اجلاس کے دوران ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ نے نشاندہی کی کہ غیر فعال ممبران کی وجہ سے اہداف متاثر ہو رہے ہیں جس پر ڈی سی او نے نئے فعال ممبران کے چناؤ کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ این جی اوز کے نمائندوں کے لیے ڈی او سوشل ویلفےئر نام تجویز کریں جبکہ علماء کی نمائندگی کے لیے زونل خطیب اوقاف علامہ قاضی محمد وہاج ، مولانا محمد امین ، علامہ غلام قنبر عسکری سے بھی مشاورت کے بعد سفارشات پیش کی جائیں