جب پیپلزپارٹی کی قیادت چور لٹیروں کے پاس ہو گی تو اجلاس دبئی میں ہی ہونگے: ذوالفقار مرزا

Published on October 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 272)      No Comments

333
کراچی (یو این پی) ڈاکٹر ذوالفقار مرزا ایک بار پھر پی پی قیادت پر چڑھ دوڑے۔ انہوں نے کہا کہ جب پارٹی قیادت چور لٹیروں کے پاس ہو گی تو اجلاس دبئی میں ہی ہوں گے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ساتھی ملزموں کےخلاف 17 اکتوبر کو فردجرم عائد کی جائےگی۔ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنماوں کو بہت جلددبئی سے دھکے دیکر نکالا جائےگا۔کراچی میں انسداددہشت گردی عدالت میں سابق وزیرداخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے حامیوں کےخلاف چھ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ذوالقفارمرزا اور ساتھی ملزموں کو چالان اور گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کردی گئیں تاہم دومقدمات میں فردجرم سترہ اکتوبرکوعائدکی جائےگی۔بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد ذوالفقار مرزا کا میڈیا سے سامنا ہوا تو ایک بار پھر پیپلزپارٹی قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور تنقید کے نشتر چلا ڈالے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب پارٹی قیادت چور لٹیروں کے پاس ہو گی تواجلاس تودبئی میں ہی ہوں گے۔بینظیر بھٹو نے زندگی بھر دبئی میں اجلاس نہیں کیا، وہ دن دور نہیں جب پی پی رہنماوں کو دبئی سے دھکے مار کر نکالا جائے گا۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن کرانے میں سنجیدہ نہیں لہٰذایہاں بلدیاتی انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog