لاہور(یو این پی)جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ نے این اے ایک سو بائیس میں سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کر دیا،سابق اسپیکر کہتے ہیں جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ ہے ان سے بھی جلد ملاقات ہوگی۔تفصیلات کےمطابق سردار ایازصادق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ ایازصادق نےہمیشہ امن اورشرافت کی سیاست کی، جےیوپی نورانی گروپ ایازصادق کی بھرپورحمایت کرےگی۔سردارایاز صادق نے جمعیت علماء پاکستان نورانی گروپ کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ ہے ان سے بھی جلد ملاقات ہوگی۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بڑی سائز کی پینا فلیکس کا نوٹس لینا چاہیے،ضابطے کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ہے۔