سرینگر(یو این پی)بھارت کامکروہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا ،مقبوضہ کشمیرمیں خاتون رہنماآسیہ اندرابی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف خواتین سڑکوں پرآگئیں،کشمیری خواتین نے بھارتی مظالم کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی۔تفصیلات کےمطابق مودی سرکارکے ظلم نے کشمیریوں کاجینامحال کردیا تحریک آزادی کی سرگرم کارکن آسیہ اندرابی کی دوبارہ گرفتاری کے خلاف کشمیری خواتین سراپااحتجاج ہیں،خواتین نےاس موقع پربھارتی مظالم کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی، خواتین رہنماؤں کاکہنا ہے کہ وہ آسیہ اندرابی کی رہائی تک احتجاج جاری رکھیں گی۔واضح رہے کہ آسیہ اندرابی کو چودہ اگست پر پاکستانی پرچم لہرانے پرپولیس نے گرفتارکیاتھا،بھارتی پولیس نے عدالتی حکم کی بھی پروا نہیں کی اور انہیں دوبارہ گرفتارکر لیا۔