کویت(یو این پی) تیل کی دولت سے مالا مال کویت رواں سال یا اگلے مالی سال کے آخر تک ”کویتی دینار“ میں بانڈز جاری کرے گا کویت حکومت نے بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے کویتی دینار میں بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات کویت کے نائب وزیر اعظم اول اور وزیر خزانہ انس الصالح نے گزشتہ دنوں سعودی سفارت خانہ میں سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں کیک کاٹنے کی رسم ادا کر نے کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہ کویت اپنا بجٹ خسارہ کم کرنے کیلئے کویتی دینار میں بانڈز جاری کرے گا جس کے مقامی مارکیٹ اور مرکزی بنک کے ذخائر پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔