تہران(یو این پی) پاکستان کیلئے ایران سے بڑی خوشخبری آگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں چھٹی ایشین شطرنج چیمپیئن شپ ہوئی جس میں پاکستان ایشین شطرنج کا چیمپیئن بن گیا۔ پاکستان کے کھلاڑی محمود لودھی نے 8 پوائنٹس کے ساتھ تہران میں ایشین ایونٹ جیت کر پاکستان کو چیمپیئن شپ کا تاج پہنایا۔ انہوں نے ایونٹ میں 9 میں سے 7مقابلوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ 2 میچز ڈرا کیے۔