کابل(یو این پی) امریکی صدر باراک اوبامہ کا افغان صدر اشرف غنی کو ٹیلیفون، قندوز میں ہسپتال پر فضائی حملے پر شدید غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ پر معافی مانگ لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر اوبامہ نے بدھ کے روز افغان ہم منصب اشرف غنی کو فون کیا، جس میں انہوں نے امریکی فورسز کی جانب سے قندوز میں ایک خیراتی ادارے کے تحت چلنے والے ہسپتال پر فضائی بمباری پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہسپتال حملے میں جاں بحق ڈاکٹرز اور سٹاف عملے کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور واقعہ پر معافی مانگ لی ہے۔